اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رضوان اسد پنڈت کو کچھ روز قبل پولیس حراست میں لیا گیا تھا اور عسکریت پسندوں کے متعلق اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر اس کی حراست میں دوران شب موت ہو گئی ۔
پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ رضوان اسد پنڈت ان کی حراست میں تھااور عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پنڈت کی دوران حراست موت واقع ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فوجداری قانون کے تحت مجسٹریٹی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔