سرینگر: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر مظفر احمد شاہ نے کہا کہ شہر سرینگر میں ٹریفک جام کو کم کرنے اور بے ہنگم طریقے سے شہر میں سوموں گاڑیوں کی نقل وحمل کو روکنے کے لیے جنوب سے آنے والی سومو گاڑیوں کو پنتھہ چوک تک آنے کی اجازت ہے جبکہ شمال سے آنے والی سومو کو پارم پورہ تک آسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا اس نظام پر عمل کرنے سے نہ صرف شہر سرینگر میں ٹریفک جام سے نجات ملے گی بلکہ از خود سومو ڈرائیوروں کی جانب سے سڑکوں پر بنائے گئے اڈوں سے ہو رہے بدترین جام سے بھی لوگ راحت کی سانس ملےTraffic Jam in Srinagar گی۔
ان باتوں کا اظہار ایس ایس پی ٹریفک مظفر احمد شاہ SSP Traffic Srinagar Muzaffar Ahmad Shah نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویزالدین کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔
شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے عوامی تعاون ضروری انہوں نے کہا کہ جنوبی اور شمالی کشمیر سے سرینگر آنے والے مسافروں کو پنتھہ چوک اور پارم پورہ میں سومو گاڑیوں سے اتر کر منی بسوں میں یا ایس آر ٹی بسوں میں سفر کرنے کے عادت ہونے میں کچھ وقت لگے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہر میں ٹریفک جام کو کم کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات عدالت عالیہ کے احکامات پر اٹھائے گئے ہیں۔
ایسے میں اب تمام مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ محکمے کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ پارم پورہ اور پنتھ چوک سے منی بس سروسز کی دستیاب رکھیں خاص کر صبح اور شام کے اوقات میں گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
جنوب و شمال سے آنے والے مسافروں کی شکایت کے بارے میں نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس ٹریفک سرینگر مظفر احمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک محکمہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پارم پورہ اور پنتھہ چوک سے منی سروسز کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے تاکہ شہر سرینگر آنے والے کسی بھی مسافر کو گاڑیوں کی عدم دستیابی سے پریشانی یا زہنی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایک جائزہ کے مطابق شہر سرینگر میں 2 لاکھ سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں روزانہ سڑکوں پر دوڑتی ہے۔بڑھتے ٹریفک دباؤ سے شہر کے اکثر مقامات پر ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔اس صورتحال کے بیچ راہ چلتے لوگوں کو چلنے پھرنے میں نہ صرف دشواریاں پیش آتی ہیں بلکہ کئ تو حادثات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔
بات چیت کے دوران ایس ایس ٹریفک نے کہا کہ شہر سرینگر میں ٹریفک حادثاتTraffic Accidents کی روک تھام اور ٹریفک قواعد وضوابط کو سختی کے ساتھ عملانے کی خاطر بھی کئی اہم اقدامات کئے جارہے ہیں،جس میں نابالغوں اور بنا لائسنز کے گاڑی چلانے والوں پر نکیل کسنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے سرکاری کی جانب سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،تاہم شہر سرینگر میں دستیاب پارکنگ اور سڑک سہولیات کے عین مطابق ہی ٹریفک پولیس اپنی زمہ داری انجام دے رہا ہے۔
وہیں ایس ایس پی ٹریفک سرینگر نے ٹریفک حادثات اور جام سے بچنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر بھی اپنی اپنی زمہ داری نبھانے کی بے حد ضرورت کی بات کہی ہے۔