اردو

urdu

ETV Bharat / city

Public Darbar in Tral: ترال کے دودھ کلن میں عوامی دربار منعقد - ترال کے دودھ کلن میں عوامی دربار منعقد

پلوامہ کے دودھ کلن لرگام میں ترال انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے ایک عوامی دربار کا انعقاد ہوا۔ Public Darbar held in Doodmarg

ترال کے دودھ کلن میں عوامی دربار منعقد
ترال کے دودھ کلن میں عوامی دربار منعقد

By

Published : Feb 14, 2022, 7:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دودھ کلن لرگام میں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے ترال انتظامیہ کی جانب سے ایک عوامی دربار منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ Public Darbar by Tral administration

اس موقع پر تحصیلدار اری پل عامر سہیل اور دیگر سب ضلعی افسران بھی موجود رہے۔ اس عوامی دربار میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ترال کے دودھ کلن میں عوامی دربار منعقد

اس موقع پر عوامی وفود نے جنگلات، بجلی، صحت عامہ، تعلیم، جل شکتی اور دیگر محکموں کے حوالے سے مسائل بتائے جن میں سے کئی مسائل کو حل کیا گیا جبکہ کئی دیگر مسائل کے بارے میں افسران کو ہدایت دی گئی۔ Problems of other departments in Tral

عوام نے انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا 'اس طرح کے پروگرام آگے بھی کرایا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: Block Diwas in Poonch: منڈی میں عوامی دربار کا انعقاد

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ 'ان کی کوشش رہتی ہے کہ دور دراز علاقوں میں ازخود جاکر لوگوں کے مسائل کا جائزہ لیا جاسکے تاکہ ان کے معاملات حل ہو سکے۔' Additional Deputy Commissioner Tral On Public Darbar

واضح رہے کہ گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے اس دور افتادہ گاؤں میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں ایک رپورٹ نشر کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details