اردو

urdu

ETV Bharat / city

ساگر پر عاید پی ایس اے کے خلاف سماعت متوقع - جموں وکشمیر کی خبر

علی محمد ساگر پر عاید پی ایس اے کے خلاف جموں کشمیر عدالت عالیہ میں عرضی اپریل مہینے کی تین تاریخ کو دائر کی گئی تھی۔ ساگر گزشتہ برس پانچ اگست سے زیر حراست ہیں اور پانچ فروری کو ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کیا گیا تھا۔

PSA ON SAGAR: HEARING IN JAMMU AND KASHMIR HIGH COURT LIKELY TODAY
ساگر پر عاید پی ایس اے کے خلاف سماعت متوقع

By

Published : Jun 1, 2020, 9:25 AM IST

نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر پرعاید پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے خلاف دائر عرضی پر آج جموں کشمیر عدالت عالیہ میں سماعت متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے کی 21 تاریخ کو عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو ساگر پر عاید پی ایس اے پر اپنا موقف رکھنے کے لیے دس دن کی مہلت دی تھی۔

ساگر پر عاید پی ایس اے کے خلاف سماعت متوقع
عدالت نے سماعت کے دوران سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار کے مطالبے پر غور کرکے جموں وکشمیر انتظامیہ کو دس دنوں میں ساگر پر پی ایس اے عائد کیے جانے کی وجہ بیان کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے انتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ 'ساگر کی صحت کے تعلق سے ان کی ضمانت پر غور کریں اور عدالت کے سامنے ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کریں۔'واضح رہے کہ علی محمد ساگر پر عاید پی ایس اے کے خلاف جموں کشمیر عدالت عالیہ میں عرضی اپریل مہینے کی تین تاریخ کو دائر کی گئی تھی۔ ساگر گزشتہ برس پانچ اگست سے زیر حراست ہیں اور پانچ فروری کو ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کیا گیا تھا۔ وکیل کے مطابق لگاتار جیل میں رہنے سے ساگر قلبی امراض میں مبتلا ہو چکیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details