جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2109 نافذ ہوگیا، لیکن وادی کشمیر میں عوام نے اس فیصلے کے خلاف دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرکے سخت احتجاج کیا۔
اس قانون کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ میں دو لیفٹنٹ گورنروں کو مقرر کیا گیا ہے جن کو آ ج جموں و کشمیر عدالت عالیہ کی چیف جسٹس گیتا متل جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مُرموں کو سرینگر کے راج بھون اور لداخ کے ایل جی آر کے ماتھر کو لداخ میں حلف دلائے گئے۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے فورا بعد سرکار نے وادی کشمیر میں بندشیں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو جن میں تین سابق وزراء اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گرفتار کرکے نظر بند کر دیا گیاہے۔