سرینگر: گذشتہ شام جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھنک دیا Acid Attack in Srinagar گیا۔ اس حملے میں لڑکی کا چہرہ شدید طور پر جھلس گیا۔ حملے میں لڑکی کی آنکھوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وہیں جموں و کشمیر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار Acid Attack Assailants Arrested کر لیا ہے۔ پولیس نے حملے میں استعمال اسکوٹی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ وہیں پولیس نے اس کارخانے کو بھی سیل کر دیا جہاں سے ملزم نے تیزاب حاصل کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "معاملے کے حوالے سے پولیس اسٹیشن نوہاٹہ میں دفعہ 326 اے کے تحت ایف آئی آر 08/2022 درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔
پولیس بیان کے مطابق "سپیشل انوسٹی گیش ٹیم نے اس حملے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت ڈل گیٹ کے رہنے والے ساجد الطاف راتھر، مہجور نگار کے مومن نظر شیخ اور پادشاہی باغ کے محمد سلیم گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔"
پولیس کا کہنا ہے کہ "متاثر لڑکی نے راتھر کے ساتھ منگنی توڑ دی تھی جس کے بعد ملزم نے یہ قدم اٹھایا۔ راتھر نےگنائی سے تیزاب حاصل کیا اور شیخ کی مدد سے لڑکی پر تیزاب پھینکا۔ پولیس کے مطابق گنائی موٹر ورکشاپ پر کام کرتے ہیں اور شیخ متاثر لڑکی کے ساتھ کام کرتا تھا۔"
یہ بھی پڑھیں:Srinagar Acid Attacker's Arrested: خاتون پر تیزاب پھیکنے والے تین ملزم گرفتار
اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے دارالحکموت سرینگر کے جہانگیر چوک میں مختلف سماجی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے اس سنگین واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ Capital Punishment for Acid Assailant کیا۔