اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: ناکام امیدواروں کا احتجاج - بھارتیہ جنتا پارٹی

جموں میں بی ایس ایف سی آئی ایس ایف کے امتحان میں ناکام ہوئے امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے ان امتحانات اور نتائج میں دھاندلیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

مظاہرین نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بے روزگاری کا خاتمہ کرانے کا جو وعدہ کیا وہ آج تک پورا نہیں کیا جاسکا
مظاہرین نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بے روزگاری کا خاتمہ کرانے کا جو وعدہ کیا وہ آج تک پورا نہیں کیا جاسکا

By

Published : Mar 4, 2021, 10:03 PM IST

جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹروکوتا نگر دفتر کے باہر یہ امیدوار جمع ہوئے اور نعرہ بازی کی، جبکہ مظاہرین نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بے روزگاری کا خاتمہ کرانے کا جو وعدہ کیا وہ آج تک پورا نہیں کیا جاسکا۔

ناکام امیدواروں کا احتجاج

احتجاجی مظاہرے میں شامل ایک امیدوار نے کہا کہ سنہ 2018 میں بی ایس ایف اور سی ای ایس ایف کی بھرتی میں شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو نتائج سامنے آئے وہ تسلی بخش نہیں ہیں اور انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان امتحانات اور نتائج میں دھندلیاں ہوئیں اور اصل و قابل امیدواروں کے بجائے منظور نظر افراد کو فہرست میں جگہ دی گئی۔

مظاہرین نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بے روزگاری کا خاتمہ کرانے کا جو وعدہ کیا وہ آج تک پورا نہیں کیا جاسکا

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے لیفٹنٹ گورنر کے شکایتی سیل سے بھی رابطہ قائم کیا،جبکہ لیفٹنٹ گورنر سے بھی ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے، تاکہ انہیں اصل صورتحال سے آگاہ کیا جاسکے۔

ناکام امیدواروں کا احتجاج

مظاہرین نے کہا کہ ایک ہی کنبے کے چار افراد کو جہاں فہرست میں جگہ ملی وہیں میٹرک اور مڈل پاسوں کو بھی کامیاب قرار دیا گیا تاہم گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹز کو باہر کا راستہ دکھا یا گیا۔

جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹروکوتا نگر دفتر کے باہر یہ امیدوار جمع ہوئے اور نعرہ بازی کی

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں جائیں گے، تاکہ اس فہرست کو کالعدم قرار دیکر اہل امیدواروں کو ان کا حق فراہم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details