اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Demonstrations Held for Restoration of Old Pension Scheme: سری نگر میں کارڈیشن کمیٹی نان گزیٹیڈ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کا احتجاج

سرینگر میں جموں و کشمیر کارڈینیشن کمیٹی نان گزیٹیڈ ایمپلائز نے احتجاج کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں مظاہرین نے کہا کہ صرف ایک محکمے کے نہیں بلکہ مختلف محکموں کے ملازمین یہاں آج احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سال 2004 میں پرانی پنشن اسکیم ختم کرکے نئی پنشن اسکیم لاگو کی۔انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان حکومتوں نے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسی طرح جموں وکشمیر انتظامیہ بھی پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرے۔ Employees Hold Protest in Favour of Old Pension Scheme

احتجاج
احتجاج

By

Published : Mar 29, 2022, 1:30 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جموں و کشمیر کارڈینیشن کمیٹی نان گزیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن سے وابستہ ارکان نے پریس کالونی میں پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ Employees Hold Protest in Favour of Old Pension Scheme

احتجاج


اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مظاہرین نے کہا کہ صرف ایک محکمے کے نہیں بلکہ مختلف محکموں کے ملازمین یہاں آج احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سال 2004 میں پرانی پنشن اسکیم ختم کرکے نئی پنشن اسکیم لاگو کی۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان حکومتوں نے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسی طرح جموں وکشمیر انتظامیہ بھی پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details