گاندربل:ضلع گاندربل کے واکورہ بلاک کے تحت آنے والے کئی علاقے کے لوگوں نے گاندربل ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران سے اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں تعمیر ہونے والے ہیلتھ سینٹر کو طے شدہ زمین میں تعمیر کیا Protest In Ganderbal جائے۔
علاقہ بٹہ پورہ گزہامہ اور متعلقہ علاقوں کے لوگوں نے آج سڑکوں پر آکر متعلقہ سرپنچ کے خلاف خاموش احتجاج درج Silent Protest In Ganderbal Waqura کیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ سرکار کی طرف علاقے میں ایک ہیلتھ سنٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاہم علاقے کے سرپنچ اسے اپنے گھر کے نزدیک تعمیر کرنے جارہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہ ہلیتھ سنیٹر اس زمین میں تعمیر ہونے سے علاقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہیں۔
دھرنے پر بیٹھے لوگوں میں سے ایک شخص نے اپنی غمگین آنکھوں سے داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے جوان بیٹا ایک حادثے میں کھو دیا کیونکہ یہاں پر ہسپتال موجود نہیں تھا۔انہوں نے کہا ان کے بیٹے کو بروقت علاج نہ ملنے کے سبب موت واقع ہوئی ہے۔