اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولوشن کنٹرول کمیٹی پلوامہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد - آری پل بلاک میں ایک پروگرام کا انعقاد

عوامی مسائل کی جانکاری اور اس کے ازالے کے لیے پولوشن کنٹرول کمیٹی پلوامہ کی جانب سے آری پل بلاک میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں لوگوں نے مقامی نالوں سے باجری، بولڈر اور ریت اٹھائے جانے جسیے مسائل کو بیان کیا۔

Programme by Pollution control committee pulwama in Aripal
پولوشن کنٹرول کمیٹی پلوامہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

By

Published : Aug 6, 2021, 2:59 AM IST

جموں و کشمیر پولوشن کنٹرول کمیٹی پلوامہ کی طرف سے آری پل بلاک میں عوامی مسائل کی جانکاری اور اس کے ازالے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جسکی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔

پولوشن کنٹرول کمیٹی پلوامہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

اس پروگرام میں پولوشن کنٹرول کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں لوگوں نے مقامی نالوں سے باجری، بولڈر اور ریت اٹھائے جانے جسیے مسائل کو بیان کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے بتایا کہ نالہ لام اور دیگر نزدیکی نالوں کے ٹینڈر اجرا کیے گئے ہیں تاہم پولوشن کنٹرول بورڈ کا ان نالوں کے ارد گرد ماحولیات کو بچانے کے لیے اہم رول ہوتا ہے، جس کے پیش نظر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس میں عوامی خدشات کا ازالہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details