اردو

urdu

JK Fee Fixation and Regulation Committee عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے

By

Published : Sep 13, 2022, 2:23 PM IST

جموں و کشمیر فیس فیگزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی نے عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکولوں کی طرف سے خود ہی اسکولی فیس مقرر کرنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ Private schools cannot fix fees themselves

عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے
عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے

سری نگر: جموں و کشمیر فیس فیگزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی (ایف ایف آر سی) نے عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکولوں کی طرف سے خود ہی اسکولی فیس مقرر کرنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ایف ایف آر سی کے چیئرمین جسٹس مظفر حسین عطار کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف رجوع کرنے والے جن اسکولوں نے خود ہی فیس مقرر کی ہے، نے عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ Private schools cannot fix fees themselves

انہوں نے کہا: ’عدالت عظمیٰ، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور قانون کے حکم کی خلاف ورزی کرکے (کچھ) سکولوں نے خود ہی فیس سٹریکچر مقرر کیا ہے‘۔ان کا کہنا ہے: ’ایسے سکولوں کا یہ طرز عمل غیر قانونی ہے کیونکہ فیس سٹریکچر عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہوئی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف طے کیا گیا ہے لہذا اس فیس سٹریکچر کو قانون تسلیم نہیں کرے گا‘۔

موصوف چیئرمین کا کہنا ہے کہ عوامی و قانونی اہمیت کا سوال یہ ہے کہ جب عدالت ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن آرڈر پر روک لگاتی ہے تو کیا ایک اسکول کو خود ہی فیس طے طاور وصول کرنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا: اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت میں سکولوں کو قانون کے مطابق خود ہی فیس مقرر کرنے اور وصول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا ہے: ’ایسے اسکولوں کو ہائی کورٹ سے درخواست کرنی ہوگی کہ وہ ان کی طرف سے دائر عرضی پر فیصلہ سنائیں یا ہائی کورٹ سے وضاحت حاصل کرنی ہوگی کہ وہ قانون کے مطابق طلبا کا فیس مقرر کرنے اور وصول کرنے کا جواز رکھتے ہیں یا نہیں‘۔

چیئرمین کا بیان میں کہنا ہے کہ ایسے دیگر سکول بھی ہیں جن کا ایف ایف آر سی نے پہلے ہی فیس مقرر کیا ہے ، یہ اسکول اس تازہ فیس ریگولیشن پر مطمئن نہیں ہیں،لہذا انہوں نے ہائی کورٹ میں چلینج کیا ہے جس پر ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن احکامات کو تعطل میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PSAJK Issued Bus Fee Rate Card: بس فیس سے متعلق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا ریٹ کارڈ جاری

انہوں نے کہا: ’ہائی کورٹ کی طرف سے ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن آرڈر پر روک لگانے کے پیش نظر یہ اسکول اپنی مرضی کے مطابق فیس مقرر نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے تمام نجی اسکول انتظامیوں کو قانون کے مطابق عمل کرنا ہوگا اور قانون کے مطابق ہی فیس مقرر اور وصول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکول کسی بھی صورت میں خود ہی فیس مقرر اور وصول نہیں کر سکتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details