اردو

urdu

ETV Bharat / city

مریضوں کے علاج کو ترجیح دی جائے: لیفٹیننٹ گورنر - کووڈ 19

لیفٹیننٹ گورنر نے دونوں صوبوں کے انسپکٹر جنرل اور ڈویژنل کمشنروں کے حق میں پچیس پچیس ہزار ماسک جاری کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں مختلف محکموں کے فرنٹ لائن ورکرز میں تقسیم کیا جاسکے۔

Prioritise treatment of patients, distribute masks and PPEs to staff: J-K Lt Guv
مریضوں کے علاج کو ترجیحات میں شامل کیا جائے: لیفٹیننٹ گورنر

By

Published : Mar 30, 2020, 11:49 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر یوٹی میں کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کووڈ 19 مثبت مریضوں کے علاج و معالجے کو ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ہدایات دیں کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں پیش پیش فرنٹ لائین ورکروں اور دیگر عملے میں ماسکس اور ای پی ایز فوری طور سے تقسیم کئے جانے چاہیے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما، فاروق خان اور بصیر احمد خان، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا، فائنانشل کمشنر صحت وطبی تعلیم اتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹری اس میٹنگ میں موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنر جموں اور کشمیر کے ساتھ ساتھ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے نے بھی تبادلہ خیال میں ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔

ابتدا میں لیفٹیننٹ گورنر نے دونوں صوبوں کے انسپکٹر جنرلوں اور ڈویژنل کمشنروں کے حق میں پچیس پچیس ہزار ماسکیں جاری کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں مختلف محکموں کے فرنٹ لائین ورکروں میں تقسیم کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details