تفصیلات کے مطابق سنہ 2011 میں آپریل کے ماہ کی دو تاریخ کو ببہارا پلوامہ کے رہنے والے 19 برس کے خورشید احمد وانی کا پُر اسرار طور پر قتل ہوا تھا۔ پولیس نے خورشید کی لاش مورن پلوامہ میں گوبر کے انبار کے نیچے پاکر تحقیقات شروع کردی تھی۔
اس سلسلے میں آج گیارہ سال کے بعد پلوامہ سیشن جج عبدالرشید ملکPulwama Sessions Judge Abdul Rashid Malik نے سمیر احمد شیخ ساکن دیری پلوامہ اور جاوید احمد شاہ ساکن ببہارا پلوامہ کو قتل کے الزام میں مجرم قرار دیا۔
کورٹ نے اس کیس کے حوالے سے تقریبا 37 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔