اردو

urdu

ETV Bharat / city

Srinagar Militant Attack On Police bus: وزیراعظم نریندر مودی نے سرینگر میں پولیس گاڑی پر حملے کی رپورٹ طلب کی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے زیون پنتھ چوک میں آج شام نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس گاڑی پر Militant Attack On Police bus حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں

فوٹو
فوٹو

By

Published : Dec 13, 2021, 9:35 PM IST

Updated : Dec 13, 2021, 10:28 PM IST

تفصیلات کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں پنتھ چوک۔کھون موہ روڈ پر زیون علاقے میں 9 ویں بٹالین انڈین ریزرو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سرینگر حملہ

ہلاک ہونے والوں میں ایک کا نام غلام حسن ہے جو اے ایس آئی تھے جبکہ دوسرے کی شناخت شفیق علی کے طور پر ہوئی جو ایس جی سی ٹی تھے۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور حملہ آواروں کی تلاش جاری ہے۔

اس واقع پر وزیر اعظم نریندر مودی Modi On Srinagar Attack نے اس عسکری حملے کی تفصیلات طلب کی ہے۔ وزیر اعظم کے ٹویٹر سے ایک ٹویٹ آیا جس میں اس واقع کی رپورٹ کو طلب کیا گیا ،ساتھ ہی وزیر اعظم نے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم ٹویٹ

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اس حملے کی سخت مزمت کی ہے۔

ایل جی نے ٹویٹ میں زخمیوں کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں

ایل جی ٹویٹ

منوج سنہا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سری نگر میں جموں و کشمیر پولیس کی بس پر بزدلانہ عسکری حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے بہادر ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کو میرا خراج عقیدت۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ مجرموں کو سزا دی جائے۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔

وہیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی ان حملے کی سخت مذمت کی ہے

عمر عبداللہ نے ٹویت میں لکھا ہے' سرینگر کے مضافات میں پولیس کی بس پر عسکری حملے کی خوفناک خبر ملی۔ میں اس حملے کی بلاشبہ مذمت کرتا ہوں اور ساتھ ہی جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہوں۔'

عمر عبداللہ ٹویٹ

مزید پڑھیں:Militant Attack in Srinagar: سرینگر میں مسلح پولیس فورس پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی سرینگر حملہ کی مذمت کی ہے

محبوبہ مفتی ٹویٹ

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ' سرینگر حملے کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا جس میں دو پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ کشمیر میں معمول کی صورتحال کے بارے میں مرکزی حکومت کے جھوٹے بیانات بے نقاب ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود کوئی اصلاح نہیں کی گئی۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔'

Last Updated : Dec 13, 2021, 10:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details