اردو

urdu

ETV Bharat / city

Primary & Middle Schools Open In Kashmir: کشمیر صوبے میں پرائمری و میڈل اسکول 28 فروری کے بعد سے کھلے جائیں گے - پرائمری اسکولوں میں سرمائی تعطیلات ختم

محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے روز ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر صوبے کے تمام پرائمری و مڈل اسکول 28 فروری سے جسمانی طور پر یعنی فزیکل طور پر تعلیمی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھل جائیں Primary & Middle Schools Open In Kashmir گے۔

primary-and-middle-schools-will-be-open-from-february-28-in-kashmir
کشمیر صوبے میں پرائمری و میڈل اسکول 28 فروری کے بعد سے کھلے جائیں گے

By

Published : Feb 16, 2022, 10:46 PM IST

Updated : Feb 16, 2022, 10:58 PM IST

محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے بدھ کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر صوبے کے تمام پرائمری و میڈل اسکول 28 فروری سے جسمانی طور پر تعلیمی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھل جائیں گے۔

کشمیر صوبے میں پرائمری و میڈل اسکول 28 فروری کے بعد سے کھلے جائیں گے
پرنسپل سکریٹری برائے اسکول ایجوکیشن بی کے سنگ نے کہا "جموں و کشمیر کے سرمائی زون کے میڈل اور پرائمری اسکول 28 فروری سے تمام کلاسوں کے لیے آف لائن تدریس سرگرمیاں شروع کی جائے گی وہیں گرمائی زون کے تمام اسکولوں میں آف لائن طریقہ سے پڑھانے کا سلسلہ 21 فروری سے شروع کیا جائے گا۔جاری کردہ ایک بیان میں تمام اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کے لیے ویکسینیشن سے متعلق رہنما خطوط، سماجی دوری کے اصولوں اور کووڈ مناسب رویے (CAB) پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنائیں، جس میں ادارے کے داخلی دروازے پر باقاعدہ اسکریننگ بھی شامل ہے۔


حکمنامے میں جموں و کشمیر کے تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں اور تمام سرکاری اسکولوں کو جسمانی طور تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کورونا کے رہنما خطوط پر من عن عمل پیرا رہنے پر زور دیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 16, 2022, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details