اردو

urdu

By

Published : Aug 4, 2019, 4:09 PM IST

Updated : Aug 4, 2019, 4:37 PM IST

ETV Bharat / city

محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر کل جماعتی میٹنگ آج

ریاست جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کو وادی کشمیر میں پیدا صورتحال پر پریس کانفرنس کی۔

کشمیر کے حالات پر محبوبہ مفتی کے گھر پر میٹنگ

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'ہماری گزارش کرنے کے باوجود مرکزی حکومت عوام کے خدشات کو دور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر ملک کے عوام اور مرکزی حکومت کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ اگرآپ دفعہ 370 اور 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔'

کشمیر کے حالات پر محبوبہ مفتی کے گھر پر میٹنگ

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ان سے گزارش کی لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ ریاست کی صورتحال سے عوام خوفزدہ ہیں لیکن مرکزی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' آج ریاست کی تمام جماعتوں نے ریاست کی صورتحال پر بات چیت کرنے کے لیے ایک ہوٹل کا انتخاب کیا تھا لیکن ریاستی پولیس نے وادی کے تمام ہوٹل مالکان کو ایک ہدایت جاری کی ہے جس کے مطابق ان سے کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کو ہوٹلوں میں اجلاس کرنے کی اجازت نہ دیں جس کی وجہ سے اب وہ میٹنگ میرے گھر پر شام 6 بجے ہوگی۔'

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'پہلے انہوں نے جو طریقہ کار وادی کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے لیے اختیار کیا، وہی طریقہ کاراب مرکزی حکومت وادی کی سیاسی جماعتوں کے تعلق سے بھی اختیار کر رہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جب ان کو اس بات کا علم ہوا کہ وادی کی سیاسی جماعتیں ریاست کی صورتحال کے پیش نظر کل جماعتی اجلاس کرنے والی ہیں تو انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو چندی گڑھ پوچھ تاچھ کے لیے لے گئے۔ وہ لوگ بدعنوانی کو ڈھال بنا کر ریاست کی سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنان کو نشانہ بنا کر ہراساں کر رہے ہیں۔'

Last Updated : Aug 4, 2019, 4:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details