اینکر کی مذمت پورے بھارت میں کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں اراکین رضائے مصطفیٰ منڈی نے پریس کانفرنس کا اہتمام کر کے سخت الفاظ میں نیوز اینکر کے ذریعے استعمال کیے گئے الفاظ کی سخت مذمت کی ہے۔
اس موقع حضرت مولانا فاضل حسین قادری کی قیادت میں غلام عباس ہمدانی، عبدالاحد بھٹ سابق لیکچرر امیر الدین گریستو نے پریس کانفرنس کے دوران سخت الفاظ میں نجی نیوز چینل کے علاوہ دیگر ایسے نیوز چینلوں اور صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو بھارت جیسے ملک میں فساد، افراتفری اور منافرت پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جس کی مثال حضرت خواجہ غریب نواز کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا ہے۔