اردو

urdu

ETV Bharat / city

Tulip Garden Srinagar Preparation: گل لالہ کو سجانے کی تیاری شدومد سے جاری - Tulip Garden Open For Public

زبرون پہاڑ کے دامن میں جھیل ڈل کے متصل واقع باغ گل لالہ کے کھلنے سے وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن کی دستک ہوجاتی Tulip Garden In Srinagar ہے۔ محکمہ فلوری کلچرل نے اس مرتبہ باغ میں 50 سے زائد مختلف اقسام کے پندرہ لاکھ ٹیولپ لگائے ہیں۔

preparation-in-full-swing-for-srinagar's-famous-tulip-garden
گل لالہ کو سجانے کی تیاری شدومد سے جاری

By

Published : Mar 11, 2022, 10:47 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ پر سجانے کا کام شدومد سے جاریAsia's Largest Tulip Garden ہے۔گزشتہ ماہ سے درجنوں مزدور کام کرنے میں مصروف ہیں اور باغ کو مارچ کے اواخر میں سیاحوں کے لیے کھولنے کی تیاری کر رہے Tulip Garden Open For Publicہیں۔

گل لالہ کو سجانے کی تیاری شدومد سے جاری

زبرون پہاڑ کے دامن میں جھیل ڈل کے متصل واقع باغ گل لالہ کے کھلنے سے وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن کی دستک ہو جاتی ہے۔

فلوری کلچر محکمے کے افسر انعام الحق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا اس وقت باغ کو سجانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔

فی الوقت اس وسیع باغ میں 150 مزدور دوا پاشی، گھاس کی کٹائی و دیگر کاموں میں مشغول ہیں، تاکہ باغ کی خوبصورتی میں چار چاند لگے۔

محکمہ فلوری کلچرل نے اس مرتبہ 50 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پندرہ لاکھ ٹیولپ لگا رہے ہیں، تاکہ باغ گل لالہ کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے دلچسپی بھی بڑھ سکے۔

مزید پڑھیں:ٹولپ گارڈن کو سجانے سنوارنے والوں سے ملیے

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب دو برسوں میں اس باغ کو کھولنے میں مشکلات پیش آئے تھے، تاہم رواں موسم میں اس کو معمول کے مطابق کھولا جائے گا۔

رواں برس محکمہ کو امید ہے کہ سیاحوں کی کافی تعداد اس خوبصورت باغ کی سیر کے لیے آئے گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details