اردو

urdu

ETV Bharat / city

Weather in Kashmir: کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان - کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کہیں کہیں پر ہلکی درجے کی بارشیں بھی متوقع ہے۔ Weather in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

By

Published : Aug 9, 2022, 12:36 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشیں بھی متوقع ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی موسم کی یہی صورتحال رہے گی جبکہ کہیں کہیں پر ہلکی درجے کی بارشیں بھی متوقع ہے۔ dry weather in kashmir for next 24 hours

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Weather in Kashmir: کشمیر میں شبانہ بارشیں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details