جموں و کشمیر میں ضلع شوپیان کے گاؤں دوناروں کیلر کے رہنے والے عبدالاحد وانی نہایت ہی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ عبدالاحد کی بیوی اور پانچ بچے بھی ہے جن میں چار بچے معزور ہیں اور اس خاندان کا کوئی پرساں حال نہیں ہے۔
عبدالاحد وانی مٹی سے بنے ہوئے گھر میں اپنے معزور بچوں اور بیوی سمیت زندگی کے بچے ہوئے دن گزار رہیں ہیں۔ بارش ہونے کے سبب ان کے گھر میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔
ایک طرف جہاں حکومت پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت غریب کنبوں کو پکے مکان بنانے کے لیے پیسے دینے کا دعویٰ کرتی ہے تو وہیں دوسری جانب عبدالاحد وانی کی طرح نہ جانے کتنے خاندان ایسے ہوں گے جو غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے ابھی تک ان مستحق افراد کو ایک بھی پیسہ نہیں ملا ہے۔