اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترال: مواصلاتی نظام کی ابتری سے آبادی پریشان - tral cellular service

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بوچھو بالا میں مواصلاتی نظام کی غیر اطمینان بخش سہولیات سے تنگ آکر مقامی آبادی نے ایک خاموش احتجاج کیا ہے۔

ترال۔:مواصلاتی نظام کی ابتری سے آبادی پریشان
ترال۔:مواصلاتی نظام کی ابتری سے آبادی پریشان

By

Published : Aug 11, 2021, 4:25 PM IST

مقامی آبادی کے مطابق علاقے میں مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی اور غیر تسلی بخش سہولیات سے انہیں زبردست مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

ترال۔:مواصلاتی نظام کی ابتری سے آبادی پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں عزیز و اقرباء کے ساتھ بات کرنے کے لیے کئی کلومیٹر دور فاصلہ طے کرنے کے بعد بات ہوتی ہے۔ وہیں مقامی شہری غلام محی الدین نے بتایا کہ گاؤں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

ان کے مطابق ایک طرف انتظامیہ آن لائن کلاسز پر زور دے رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ان کے گاؤں میں مواصلاتی نظام کی ابتری سے لوگ احتجاج پر مجبور ہیں۔ ایک اور شہری محمد افضل نے بتایا کہ نہ صرف یہاں بوچھو بالا بلکہ نزدیکی دیہات سیموہ، کملا اور گجر بستی میں بھی مواصلاتی نظام کی ابتری سے لوگ اس جدید دور، میں پریشانیوں کا سامنا ہے۔

محمد اکرم نامی ایک اور شہری نے اس بات کو لیکر تشویش ظاہر کی کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بھی کسی محکمہ کی نوٹیفکیشن انٹرنیٹ سے نہیں دیکھ پاتے ہے کیونکہ ان کے علاقے میں مواصلاتی نظام کی سہولیات غیر تسلی بخش ہے۔

مزید پرھیں:

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں مواصلاتی نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ یہاں کے عوام کے مشکلات کا ازالہ ہوجائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details