اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ میں پیڑ گرنے سے مکان تباہ - پونچھ ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سکا کٹہ علاقہ میں تیز بارش کے سبب محمد فضل حسین کے فرزند محمد نذیر کے مکان پر پیڑ گرنے سے مکان تباہ ہوگیا۔ جس وقت مکان پر پیڑگیا اس وقت مکان کے مکین عید قرباں کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

مکان تباہ
مکان تباہ

By

Published : Jul 22, 2021, 7:21 AM IST

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عید قرباں کے موقع پر رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کیا تھا اور دوپہر تقریبا ایک بجے اہل خانہ کہ ساتھ وہ کھانا کھانے بیٹھے ہی تھے کہ تیزبارش اور ہوا کے سبب اچانک پیڑ مکان پر گر گیا۔ اس کی وجہ سے مکان تباہ ہوگیا۔ غنیمت یہ رہی کہ اہل خانہ سمیت سبھی مہمان محفوظ رہے۔

پیڑ گرنے سے مکان تباہ

انہوں نے کہا کہ پیڑ گرنے کی آواز اتنی تیز تھی کہ لوگ ڈر گئے۔

اس حادثہ کے فورا بعد پڑوسی آئے اور پیڑ کی ٹہنیوں کو مکان کے دروازے کے قریب سے ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ پیڑ مکان پر گرا اس وقت تمام افراد باور چی خانہ میں ظہرانہ کے لئے بیٹھے تھے۔ اس کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا­۔

مزید پڑھیں:بریلی: سڑک پر پانی جمع ہونے سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا

انہوں نے بتیا کے وہ بے حد غریب ہیں۔ مزدوری کرکے اہل خانہ کی کفالت ہوتی ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مکان کی مرمت اور امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details