نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بتایا کہ معصوم لوگوں کی ہلاکتیں کشمیر میں اب معمول بن چکی ہے لیکن سرکار دعوے کررہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہوگئے ہیں۔ Condemned Killing Of Rahul Bhatt. وہیں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر کارکن اور ڈی ڈی سی اوتار سنگھ نے راہل بھٹ کی ہلاکت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی سرکار یہ دعوے کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں تو پھر راہل بھٹ یا پولیس اہلکاروں کو کیوں ہلاک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور عوام کو مل کر ان ہلاکتوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے تاکہ معصوم لوگوں کی جانوں کا زیاں نہ ہو۔
پی ڈی پی رہنما رؤف بٹ نے بتایا کہ ان ہلاکتوں کا جوڈیشل تحقیقات کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ ایسے قتل کرنے والے افراد کے اغراض کیا ہے اور کون لوگ ہے جو ملک میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکر سرکار کو سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر کشمیر کے مستقل حال کے متعلق غور کرنا چاہیے تاکہ یہاں دائمی امن قائم ہو اور ہلاکتوں کا سلسلہ بند ہو۔