سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سیاسی مخالفین دشمن نہیں ہیں اور سیاست تقسیم اور نفرت پر مبنی نہیں ہے۔ در اصل انہوں اپنے ایک ٹویٹ میں یہ باتیں کہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ عمر عبداللہ کا یہ ٹویٹ بی جے پی کے جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ کے اس ویڈیو کے جواب میں تھا جس میں بی جے پی رہنما نے عمر عبداللہ کو خطہ کا جوہر کہا تھا۔ Omar responds to Twitter video featuring J&K BJP chief
رویندر رینہ نے کہا تھا کہ جب میں اسمبلی کا رکن منتخب ہوا تھا تو اس وقت عمر عبداللہ بھی وہاں تھے۔ رویندر رینہ کے ویڈیو والے بیان کے مطابق ’’ہم نے دیکھا کہ ایک فرد کے طور پر، ایک شخص کے طور پر، عمر عبداللہ جموں اور کشمیر کے اعلی سیاسی رہنماؤں میں ایک جوہر ہیں، اس لیے ہم بھی دوست ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ 'عمر عبداللہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اس وقت مجھے فون کیا جب میں کورونا وائرس میں مبتلا تھا۔' وہیں این سی لیڈر نے کہا کہ 'سیاست دانوں کو سیاسی طور پر اختلاف کرتے ہوئے ذاتی طور پر ایک دوسرے سے نفرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ "سیاست صرف تقسیم اور نفرت پر کیوں ہے؟ یہ کہاں کہا گیا ہے کہ سیاسی طور پر اختلاف کرنے کے لیے ذاتی طور پر ایک دوسرے سے نفرت بھی کرنی پڑتی ہے۔ میرے سیاسی مخالفین ہیں، میرے کوئی دشمن نہیں ہیں۔"
Political Opponents Aren't Enemies سیاسی مخالفین دشمن نہیں اور سیاست تقسیم پر مبنی نہیں ہوتی ہے، عمر عبداللہ
رویندر رینہ نے کہا تھا کہ جب میں اسمبلی کا رکن منتخب ہوا تھا تو اس وقت عمر عبداللہ بھی وہاں تھے۔ رویدر رینہ کے ویڈیو والے بیان کے مطابق ’’ہم نے دیکھا کہ ایک فرد کے طور پر، ایک شخص کے طور پر، عمر عبداللہ جموں اور کشمیر کے اعلی سیاسی رہنماؤں میں ایک جوہر ہیں، اس لیے ہم بھی دوست ہیں۔"Omar responds to Twitter video featuring J&K BJP chief
عمرعبداللہ
انہوں نے مزیدکہا کہ ’’میں رویندر کے الفاظ کا شکر گزار ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی مخالفت کرنے سے نہیں روکیں گے۔"