سرینگر: گزشتہ روز جموں کے مجسٹریٹ اونی لواسہ، جو ضلع کی ڈپٹی الیکٹورل افسر بھی ہے، نے ضلع کے تمام تحصیلداروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ جو ضلع میں ایک سال یا اس سے زائد عرصے سے ضلع میں مقیم ہے۔ ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ایسے لوگوں کا ووٹر لسٹ میں نام درج کیا جائے۔ انہوں نے حکمنامے میں کہا کہ ایسے افراد کے نام ضلعی ووٹر فہرست میں درج کیے جاسکتے ہیں جو گذشتہ ایک برس سے ضلع میں مقیم ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بتایا کہ یہ سازش مرکزی سرکار نے دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی شروع کی تھی اور آئے روز ایسے احکامات جاری کئے جس کی تائید سابق چیف الیکٹورل آفیسر نے پریس کانفرنس میں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سازشوں کو روکنے کے لئے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ووٹر فہرست میں نام درج کریں اور انتخابات کے وقت اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ Political Leader Reacts On Registration Of Outside Voters
پی ڈی پی ترجمان نجم ثاقب نے بتایا کہ ایسے اقدامات کرکے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار بنارہی ہے جس کی شروعات جموں ضلع سے کی جارہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جموں کے لوگوں کو کشمیری لوگوں کے ساتھ مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔