تفصیلات کے مطابق سرینگر کے صورہ علاقے میں آج دوپہر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک مختصر شوٹ آؤٹ پیش آیا جس میں ایک مقامی پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک نامعلوم عسکریت پسند زخمی ہوا ہے۔ Firing In Soura علاج کے دوران پولیس اہلکار نے دم توڈ دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسند صورہ کے زونی مر علاقے سے گزر رہے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سیکورٹی تعینات کی۔
صورہ شوٹ آوٹ میں پولیس اہلکار، عسکریت پسند زخمی Cop shot dead in soura srinagar shootout
ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو دیکھا تو ان پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس سے ایک پولیس اہلکار عامر حسین لون زخمی ہوا ہے۔ جوابی فائرنگ میں نامعلوم عسکریت پسند بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شدید زخمی اہلکار کو صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں مذکورہ اہلکار جاں بر نہ ہو سکا۔پولیس نے آفیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ "صورہ علاقہ میں مختصر شوٹ آوٹ کے دوران ایک پولیس اہلکار عامر حسین لون ساکن کپواڑہ ہلاک ہوا ہے۔ ہم ان کی اس قربانی کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
صورہ شوٹ آؤٹ میں پولیس اہلکار ہلاک معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو عسکریت پسندون کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے انکا تعاقب کیا۔ عسکریت پسندوں کو تعاقب کرنیوالے افراد پر جونہی شک ہوا تو انہوں نے اپنی گاڑی سے فائرنگ کی اور افراتفری کے بیچ فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران عامر حسین کو چند گولیاں لگیں۔ اگرچہ انکی امداد کیلئے پولیس کی دیگر ٹکڑیاں موقعے پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکار کو اسپتال تک پہنچایاتاہم اسپتال مین چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انکی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ میں ایک عسکریت پسند بھی زکمی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس حملے میں ہلاک ہوئے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر کشمیری سیاسی رہنماؤں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ "ایک 30 برس کے کانسٹبل عامر حسین کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا جو زونی مر، صورہ (سرینگر) میں فائرنگ کے تبادلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے قریبوں کو آنے والے دنوں کا مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔" وہیں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کا کہنا تھا کہ "جے کے پولیس کے عامر حسین کے قتل پر بہت دکھ ہوا ہے۔ہم انسانی جانوں کے وقار کو تیزی سے اعدادوشمار میں تبدیل کر رہے ہیں اور یہ بہت خطرناک ہے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "لواحقین کے ساتھ میری تعزیت ہے اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
omar abdullah sajad lone condemn cop killing in kashmir