سرینگر:شہر سرینگر کے علی جان روڈ پر آج علی الصبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ Policeman Injured After Militants Open Fire۔ پولیس کے ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ "پولیس اہلکار کی شناخت غلام حسن ولد غلام رسول ڈار کے طور پر ہوئی ہے، جو دنیور عیدگاہ کا رہائشی ہے۔
Policeman Succumb in Srinagar Attack: مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک - مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ
سرینگر کے علی جان روڈ پر ہفتہ کو مشتبہ عسکریت پسندوں کی گولی کا نشانہ بننے والا ایک پولیس اہلکار آج شام ہسپتال میں دوران علاج اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔ پولیس اہلکار کی شناخت غلام حسن ولد غلام رسول ڈار ساکن دنیور عیدگاہ کے طور پر ہوئی ہے۔Policeman Succumb in Srinagar Attack
فائرنگ
انہوں نے کہا کہ مزکورہ پولیس اہلکار گھر سے دفتر (پی سی آر) جا رہا تھا اسی دوران مشتبہ عسکریت پسندوں نے اسے آئیوا پل پر گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو سرینگر اسکمز منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج پولیس اہلکار نے دم توڈ دیا۔Policeman Succumb in Srinagar Attack
اُن کا مزید کہنا تھا کہ"اس معاملے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی بھی شروع کر دی گئی ہے۔"
Last Updated : May 7, 2022, 10:26 PM IST