وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام پولیس نے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ گیلانی کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق یہ ٹویٹ فرضی ہے جو پاکستان سے جاری کی گئی ہے اور جو افراد اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بیان کو بھی چسپاں کیا ہے جس کو گیلانی سے منسوب کیا گیا ہے۔