جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈزو علاقے میں نامعلوم بندوق بردار نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی Firing on Police Personnel جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایک دیگر پولیس اہلکار نے بتایا کہ بنڈزو پلوامہ کے رہنے والے مشتاق احمد وگے ولد غلام محمد وگے نامی پولیس اہلکار پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد اس وقت ڈی پی ایل ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں دھوبی کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔