جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے ہائر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں نیشنل سائبر سیکورٹی بیداری کے ساتھ سائبر جاگروتا اور پولیس ایپلی کیشن پر ایک سیمینار منعقد کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے سائبر کرائم سے متعلق مختلف مسائل کے بارے میں جانکاریاں حاصل کیں۔
افسران نے انہیں ضروری احتیاطی تدابیر/اقدامات تجویز کیے اور ان کی رہنمائی کی کہ وہ سائبر خطرات سے کس طرح اپنا دفاع کرسکتے ہیں۔
سیمینار میں پولیس افسران کے علاوہ اساتذہ، بینک ملازمین، سول انتظامیہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ایسے پروگراموں کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔