جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامساعد موسمی حالات اور شدید برف باری کے درمیان ایس ایس پی گاندربل شری نکھل بورکر کی ہدایت پر، پولیس اسٹیشن سونمرگ اور پولیس اسٹیشن گنڈ کی پولیس پارٹی نے آج ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر سونمرگ میں سیاحوں کو بچانے کے لیے بچاؤ آپریشن کیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران سونمرگ میں شدید برف باری کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کو پولیس نے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا Ganderbal Police Evacuated 50 Tourists Stranded in Sonmarg۔
سونمرگ میں 50 سے زیادہ سیاحوں کو ان کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاندربل پولیس نے وہاں سے نکالا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گاندربل پولیس نے گگنگیر سے سونمرگ تک متعدد گاڑیوں کا انتظام کیا اور تمام سیاحوں کو گاندربل واپس لایا جہاں سے وہ زیر تعمیر زیڈ موڈ ٹنل کے ذریعے سرینگر کے لیے روانہ ہوئے کیونکہ برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے سونمرگ سڑک بند ہوگئی تھی اور سیاح پھنس گئے تھے۔