اردو

urdu

ETV Bharat / city

Police Arrest Drug Peddlers in Budgam: پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا - پولیس نے ممنوعہ اشیا بھی بر آمد کیا

وراگام کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ بیروہ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روکا، جب وہ وراگام سے داسن کی طرف اپنے کندھے پر نائیلون بیگ لے کے جارہا تھا،پولیس اہلکار نے اسے مشکوک حالت میں دیکھ کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے پانچ کلو گرام بھنگ جسی پاؤڈر بر آمد ہوئی۔ Budgam Police Arrests Drug Peddler

گرفتار
گرفتار

By

Published : Jul 1, 2022, 9:02 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے پُر عزم ہے،اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت پولیس منشیات کے معاملہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنےاور اس کے قبضہ سے ممنوعہ اشیا بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

وراگام کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ بیروہ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روکا، جب وہ وراگام سے داسن کی طرف اپنے کندھے پر نائیلون بیگ لے کے جارہا تھا،پولیس اہلکار نے اسے مشکوک حالت میں دیکھ کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے پانچ کلو گرام بھنگ جسی پاؤڈر بر آمد ہوئی۔

پولیس نے اس منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، اور اس کو پولیس تھانہ بیروہ میں رکھا گیا ہے.گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت الطاف احمد بھٹ ولد غلام احمد بھٹ ساکن ماشن داسن کے طور پر بتائی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں:Two Drug Peddlers Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار

پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 78/2022 درج کیا ہے، تفتیش کے دوران منشیات فروش نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس نے مزید ممنوعہ مادہ (بھنگ) اپنے گھر میں چھپا رکھا ہے، جس کے بعد پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 05 کلوگرام بھنگ جیسا مادہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہ،ے جیسے ملزم نے اپنی رہائش گاہ پر بنائے گئے کبوتر کے گھونسلے میں چھپا رکھا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details