اردو

urdu

ETV Bharat / city

Player Died in Jablipora: جنوبی کشمیر میں کرکٹ کھیلنے کے دوران کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے فوت - کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جنوبی کشمیر کے جبلی پورہ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا۔ متوفی کی شناخت امتیاز احمد خان ساکن نائنہ سنگم کے بطور ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 2, 2022, 6:01 PM IST

Updated : Sep 2, 2022, 6:54 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے جبلی پورہ کرکٹ گراونڈ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔ جواں سال نوجوان کھلاڑی کی لاش جوں ہی اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔

جنوبی کشمیر میں کرکٹ کھیلنے کے دوران کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے فوت

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ کرکٹ گراونڈ میں معمول کے مطابق میچ چل رہا تھا تو اسی اثنا میں فیلڈنگ کے دوران ایک کھلاڑی بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ میدان میں موجود دوسرے کھلاڑی فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت امتیاز احمد خان ساکن نائنہ سنگم کے بطور ہوئی۔

گراونڈ میں موجود عین شاہدین نے بتایا کہ امتیاز احمد خان نے دو آور کئے اور پھر اُس کو باونڈری پر فیلڈنگ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ انہوں نےبتایا کہ امتیاز احمد خان اچانک زمین پر گر پڑا اور سبھی کھلاڑیوں نے اُس کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نوجوان حرکت قلب بند ہونے سے از جان ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق متوفی پندرہ روز قبل ہی والد بنا تھا اور اُس کی اہلیہ ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ دریں اثنا جوں ہی نوجوان کی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: Off Duty Policeman Dies in Shopian شوپیاں میں پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

Last Updated : Sep 2, 2022, 6:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details