اردو

urdu

ETV Bharat / city

فوڈ چیلینج: پیزا کھائیں 20 ہزار انعام پائیں

وادی کشمیر میں گزشتہ چند برسوں سے جہاں لوگوں کا ریستورانوں میں کھانے پینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ وہیں آج کل کئی ریستوران مالکان زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف فوڈ چیلینجز کا اہتمام کررہے ہیں، جو کہ یہاں اپنی نوعیت کے منفرد اور الگ قسم کے مقابلے تصور کیے جاتے ہیں۔

پیزا کھائیں 20 ہزار انعام پائیں
فوڈ چیلینج

By

Published : Aug 12, 2021, 6:46 PM IST

پیزا، سینوچ اور ہیم برگر وغیرہ روایتی پکوانوں کی جگہ بڑی تیزی سے لے رہے ہیں۔ اگرچہ ان کھانوں کا مزا لینے کے لیے جیب پر بھی اثر پڑنا لازمی ہے، لیکن ان کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اگر اس کے عوض کوئی نعقدی انعام بھی جیت جائے تو اس طرح کے چلینجز کو ہر کوئی قبول کرکے ایک بار جیتنے کی کوشش تو ضرور کرے گا۔

فوڈ چیلینج



سرینگر کے نگین میں واقع اٹلین نامی ریسٹورنٹ مالک نے ایک نیے اور منفرد فوڈ چلینج کو متعارف کیا ہے۔جس میں 30 انچ لمبا پیزا آدھے گھنٹے میں ختم کرنے والے کو 20 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ اب تک 6 افراد نے اس چلینج کو پوار کرنے کی کوشش تو کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔



پیزا کا نام سنتے ہی ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ اور منہ میں پانی آجاتا ہے چائے اسے تیار کرنے کا انداز کچھ بھی ہو۔ پنیر، چکن، سبزیاں اور دیگر قسم کے اجزا پیزا کا پسندیدہ کھانوں میں شمار کراتے ہیں۔



عام پیزا گول شکل کا بنایا جاتا ہے لیکن چلینج کے لیے اس پیزا کو اسکوائر بنایا گیا ہے۔ شیف کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ عام پیزا کو تیار کرنے میں 10سے 15منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے لیکن چیلینج کے لیے اس خاص پیزا کو بنانے میں 45 منٹ کا وقت لگا۔



اس طرح کا فوڈ چیلینج کشمیر میں نیا ہے، تاہم دیگر ممالک میں گاہکوں کو اس طرح کے مقابلوں کے ذریعہ لبھانا عام سی بات ہے۔ ریستوران کے مالک اسرار احمد میر کہتے ہیں کہ 'اگرچہ اس چیلینج کو ابھی تک کسی نے پورا نہیں کر کیا البتہ لوگوں نے اس میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جو کہ خوش آئند بات ہے۔


مزید پڑھیں:بیساکھی کے سہارے چلنے والی فہمیدہ اختر، آنگن واڑی یونین کا سہارا


پیزا دنیا بھر میں کھائی جانے والی انوکھی ڈش ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا پیزا امریکی شہر لاس اینجلس میں تیار کیا جاتا ہے۔ جس کی چوڑائی 4 فٹ 6 انچ ہے جبکہ لمبائی بھی اتنی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details