اردو

urdu

By

Published : Apr 1, 2020, 12:46 PM IST

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: سابق وزراء اعلیٰ کی مراعات ختم

جموں و کشمیر کمیشن برائے قانون نے گزشتہ برس وزراء اعلیٰ کو مراعات عطا کرنے والے اس قانون کو منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔

Perks and privileges of ex-J&K CMs withdrawn
جموں و کشمیر: سابق وزراء اعلیٰ کی مراعات ختم

جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلی کو خصوصی مراعات حاصل ہونے والے قانون کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت اختیارات کے ذریعے منسوخ کر دیا ہے۔

مرکزی حکومت نے سٹیٹ لیجسلیٹر ممبرز پنشن ایکٹ 1984 کے سکشن 3 کو منسوخ کر دیا ہے جس سے اب سابق وزراء اعلی کو مل رہی مراعات حاصل نہیں ہوں گی۔

اس سکشن کے تحت سابق وزراء اعلی کو بغیر کرایہ سرکاری رہائش گاہ، مفت ٹیلیفون سروس، مفت بجلی، گاڑی، پٹرول اور طبی سہولیات ملتی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کو سرکاری ڈرائیور اور دیگر چار ملازمین بھی دستیاب رکھے جاتے تھے۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کمیشن برائے قانون نے گزشتہ برس وزراء اعلی کو مراعات عطا کرنے والے اس قانون کو منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔

جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلی بشمول محبوبہ مفتی، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کو یہ مراعات حاصل تھیں۔

ان وزراء اعلی کی رہائش گاہیں سرینگر کے پاش علاقہ گپکار میں واقع ہے۔ اگرچہ عمر عبداللہ اور ان کے والد فاروق عبداللہ گپکار میں اپنی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں تاہم انکو یہ سرکاری مراعات دی جا رہی تھی۔ وہیں محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد سرکاری رہائش گاہوں میں قیام پزیر ہیں۔

اس قانون کی منسوخی کے بعد ان دو سابق وزراء اعلی کو یہ رہائش گاہیں خالی کرنی ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details