اردو

urdu

Protest Against Power Crisis: ترال میں بجلی بحران کے خلاف عوام کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ترال میں بجلی کی ابتر صورت حال کے خلاف آج سٹیزن کونسل اور ٹریڈرس فیڈریشن ترال کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ People protest against power crisis in Tral

By

Published : Apr 27, 2022, 8:57 PM IST

Published : Apr 27, 2022, 8:57 PM IST

ترال میں بجلی بحران کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ
ترال میں بجلی بحران کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

ترال: پلوامہ کے سب ضلع ترال میں بجلی بحران کے خلاف سٹیزن کونسل اور ٹریڈرس فیڈریشن کی اپیل پر عام لوگوں نے خانقاہ فیض پناہ تا مین بازار تک ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں شامل لوگ محکمہ بجلی کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین کے مطابق مقدس ماہ رمضان میں افطار و سحری کے دوران بجلی تخفیف سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر حکومت رمضان کے موقع پر بھی بجلی کی مناسب انداز میں فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتی تو ایسی حکومت سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ People Protest Against Power Crisis

ترال میں بجلی بحران کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ترال علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متبرک ایام کے دوران روزہ داروں کو درد و کرب سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ اس کےلیے حکومت سے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے بتایا کہ ترال علاقے میں بجلی کی ابتر صورت حال نے عوام کو بے حال کردیا اور اس لیے لوگ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق احتجاج کے لیے مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Militant Hideout Busted in Tral: ترال میں عسکری کمین گاہ تباہ

انہوں مزید کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں اگر دو دو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی تو لوگوں کو راحت ہوگی۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس ضمن میں فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details