مانسبل گاندربل کے لوگوں نے اپنے منتخب کیے ہوئے سرپنچ اور پنچوں پر الزام لگایا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ان کے علاقے میں کسی بھی طرح کا بلاک لیول کا کام نہیں ہوا ہے۔
لوگوں کا الزام ہے کہ 'جس وقت سرپنچوں اور پنچوں کو ووٹ کی ضرورت تھی اس وقت ان لوگوں نے ہمارے ساتھ ووٹ لے کر بلند بانگ دعوے کرنے سے پرہیز نہیں کیا تھا، حتی کہ انہوں نے پیر بھی پکڑ لیے تھے۔ لیکن اس کے برعکس سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا الیکشن سے پہلے تھا'۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ علاقے میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جب کہ کسی بھی طرح کا کام نہیں ہورہا ہے، جس کی وجہ سے عوام سرپنچوں اور پنچوں سے سخت ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے کے سبھی پنچ سرپنچ سے اس وجہ سے ناراض ہیں کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے سرپنچ نے ان کے علاقوں میں کاموں کو روک کے رکھا ہے اور ان پنچوں نے الزام لگایا ہے کہ سرپنچ کی وجہ سے ان کے محلے میں کام نہ کرنے کی وجہ سے ان کا محلہ ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے۔