جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے قریبی مانے جانے والے وحید الرحمان پرہ کی گذشتہ پانچ ماہ میں دوسری بار ضمانت عرضی کو خارج کر دیا گیا ہے۔
عدالت کے افسر کا کہنا ہے کہ پرہ کے معاملے کی سماعت بند کمرے میں جا رہی ہے اور کسی کو اس کے کوریج کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ضمانت کے حوالے سے عدالت کی جانب سے لیے گئے فیصلے کو آئندہ روز منظر عام پر لایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ "پرہ پر عائد الزامات پر آئندہ روز یعنی جمعہ کو سماعت ہوگی"۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع تھا جب پرہ کی ضمانت خارج کی گئی ہے۔ اس سے قبل فروری کے ماہ میں عدالت نے کہا تھا کہ " ان کے خلاف عائد الزامات سنگین ہے اور وہ مبینہ طور پر عسکری سرگرمیوں کی حمایت کر رہے تھے۔'
واضح رہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما وحید الرحمن پرہ نے 22 دسمبر کو پلوامہ کے ایک حلقہ سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخاب میں 1008 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ وہ وادی کے ایسے پہلے امیدوار ہیں جو جیل میں قید رہنے کے باوجود جیت گئے۔