اردو

urdu

ETV Bharat / city

PDP Protest for Apple Trucks سیب کی گاڑیوں کو روکنے کے خلاف پی ڈی پی کا احتجاج - جموں۔سرینگر شاہراہ

سیب سے بھری گاڑیوں کو جموں۔سرینگر شاہراہ پر روکنے کے خلاف پی ڈی پی نے احتجاج کیا۔ Smooth Passage of Apple Trucks

PDP Protest for Apple Trucks
سیب کی گاڑیوں کو روکنے کے خلاف پی ڈی پی کا احتجاج

By

Published : Sep 19, 2022, 8:08 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر سے سیب سے بھری ہوئی گاڑیوں کو جموں۔سرینگر شاہراہ پر روکنے کے خلاف پی ڈی پی نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اب کشمیر کی معیشت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ سرینگر میں پی ڈی پی کارکان نے احتجاج کرتے یہوئے کہا کہ انتظامیہ سیب کی گاڑیوں کو بغیر کسی خلل کے جموں جانے کی اجازت دے۔ PDP Protest in Srinagar

سیب کی گاڑیوں کو روکنے کے خلاف پی ڈی پی کا احتجاج

پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح سے مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی سیاسی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی اسی طرز پر اب اقتصادی طاقت کو بھی کمزور کیا جارہا ہے۔ سیب کشمیر کی اقتصادیات کا اہم جزو ہے اور اس صنعت پر لاکھوں لوگوں کا روزگار منحصر ہے۔ Jammu Srinagar National Highway

سہیل بخاری نے کہا کہ 'جس طرح سے حکومت دیگر قافلوں کو شاہراہ پر ترجیح دے رہی ہے اسی طرح سیب کی گاڑیوں کے لئے بھی مخصوص انتظامات کرے تا کہ انہیں کسی مقام پر رُکنا نہ پڑے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس وقت سیب کی فروخت عروج پر ہے تاہم سیب تاجر و مالکان کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ان کی سیب سے بھری گاڑیوں کو کئی دنوں کے لئے روکا جارہا ہے جس سے ان کا مال خراب ہو جاتا ہے۔ گزشتہ روز ایل جی منوج سنہا نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ انتظامیہ اس معاملے پر غور و خوض کر رہی ہے اور اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details