اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: پی ڈی پی لیڈران کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - پی ڈی پی کا پریس کی آزادی کا مطالبہ

سرینگر میں پی ڈی پی کے رہنماؤں نے مہنگائی کو لے کر انتظامیہ اور موجودہ بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے ہوئے مہنگائی ختم کرو اور پریس کی آزادی دو کے نعرے لگائے۔

پی ڈی پی لیڈران کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج
پی ڈی پی لیڈران کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 28, 2021, 6:03 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے موجودہ انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہر کیے گئے۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ کی قیادت میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع کے لیڈروں اور کارکنان نے اس میں حصہ لیا۔

پی ڈی پی لیڈران کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے ہوئے مہنگائی ختم کرو اور پریس کی آزادی دو کے نعرے لگائے۔ وہیں پولیس نے مظاہرین کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ موجود بی جے پی کی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیےہیں۔ یہ حکومت ہر طرح سے یہاں کے لوگوں کا استحصال کررہی ہے۔ پریس کو تنگ کیا جارہا ہے۔ کشمیر میں کسی کو بھی اپنی بات رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، جو سراسر غنڈہ گردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details