اردو

urdu

ETV Bharat / city

PDD Protest In Awantipora:محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - یومیہ اجرت والے ملازمین احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں محکمہ بجلی میں عارضی طور پر کام کرنے والے ملازمینPDD Dailywager Employes نے عکام کے خلاف اپنے دیرانہ مطالبات کو پورا نہ کرنے پر زبردست احتجاج درج کیا

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Nov 30, 2021, 1:52 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیان کے ساتھ تعلق رکھنے والے محکمہ بجلی میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین نے آج اونتی پورہ Awantipora Protest میں حکام کے خلاف اپنے دیرینہ کے مطالبات کو پورا نہ کرنے پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاجی ملازمین نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ان کے مسائل کو فوری طور پر حل نہیں کیا تو KPDCL اور اس سے منسلک طبقات میں کام کرنے والے یومیہ اجرت والے ملازمین غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے، جس کی تمام تر ذمہ داری جموں و کشمیر انتظامیہ J&K Govt پر ہو گئی۔

آپ کو ہم بتادیں کہ یہ عارضی ملازمین سرکاری انتظامیہ کی غفلت شعاری کو لیکر صداے احتجاج بلند کر رہے۔احتجای ملازمین چیف 'انجینئر بجلی ہوش میں آو' اور 'ہم کیا چاہتے انصاف'،اور 'ڈیلی ویجر ڈیلی ویجر بھائی بھائی' کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:Protest in Awantipora: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

عارضی ملازمین کی یونین کے عہدیدار گوہر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ پچھلے ہفتے سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں تاکہ حکام کی نیند کھلے مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ان کے مطالبات پر عمل کر ئے اور ان کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران حادثات میں ناخیز ہوئے ملازمین کے افراد خانہ کو مستقل نوکری فراہم کی جائے۔

انہوں نے انتظامیہ سے ملازمین کی پانچ ماہ کی تنخواہ کو بھی فی الفور واگزار کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details