جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین Dailywager Employees Protest نے اپنی نوکریوں کی مستقلی اور تنخواہ کی واگزاری کو لیکر جموں و کشمیر انتظامیہ J&K Administration کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔
محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج مذکورہ محکمہ میں عارضی طورپر اپنی خدمات انجام دینے والے سینکڑوں ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے،جس کے چلتے انہیں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:PDD Protest In Awantipora:محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
احتجاجی ملازمین نے مذکورہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی نوکری کو مستقل کیا جانے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہ واگزار Release Wages کیا جائے۔
ملزمین نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو پھر وہ غیر معینہ مدت تک احتجاج Indefnite Strike کرینگے۔