اس پریڈ میں فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے ( چنار کارپس کے کمانڈر) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور انہوں نے پریڈ میں سلامی لی۔
ان فوجی اہلکاروں میں بیشتر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور وادی کشمیر کے ان علاقوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں جہاں نوجوانوں کو شدت پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔
ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے چند فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ انکو فوج میں کام کرنے کا بہت شوق تھا اور آج وہ خوش ہیں کہ وہ فوج میں شامل ہوگئے ہیں۔