بڈگام:کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز کولگام میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بینک منیجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہیں دوسرے واقعے میں کل شام مسلح افراد نے چاڈورہ میں اینٹ بھٹوں میں کام کرنے والے دو غیر مقامی مزدورں کو گولی مار دی۔ دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک مزدور نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ Civilian Killing in Kashmir
وہیں وادی میں مقیم کشمیر پنڈت جو پی ایم پیکیج کے تحت کام کر رہے ہیں نے ان حملوں کے بعد وادی سے ہجرت کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم پولیس نے کچھ علاقوں میں پنڈت کالونی کو سیل کر دیا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس پیچ مائگرینٹ کالونی شیخ پورہ میں پچھلے 15 دنوں سے دھرنے سے بیٹھے کشمیری پنڈتوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ رپورٹس کے مطابق کچھ پنڈتوں نے وادی سے جموں کی جانب ہجرت کی ہے۔