حالیہ دنوں ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے پنچایتی ممبران کے لئے 'پنچانتی راج کو مستحکم بنانے' پر ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا،جس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا مہمان خصوصی تھے۔
رواں دنوں سے درجنوں مرکزی وزراء جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں،جو پنچایتی ممبران کے ساتھ مختلف اضلاع میں ملاقات کر رہے ہیں اور ضلع ترقیاتی پروگرامز کے متعلق ان کو جانکاری دی جارہی ہے۔
وادی کشمیر کے پنچایتی ممبران ان پروگرامز میں اگر شرکت کر رہے لیکن وہ انتظامیہ سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ان کے مسائل حل نہیں کر ہے ہیں نہ ہی ان کے اختیارات پر افسران ان کے معاملے نمٹا نہیں رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کی جموں و کشمیر میں بیوروکریٹس ان کو وہ حق نہیں دے رہے ہیں جن کا وعدہ ان کے ساتھ کیا گیا۔