جنوبی کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رہنما شیخ رشید نے ایل جی انتظامیہ سے پامپور میں قائم گیس ٹربائن کو چالو کنے کی اپیل کی ہے۔
موصوف آج پہلی بار ترال میں ورکرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ترال علاقہ بالخصوص بجلی کی ابتر صورتحال نے صارفین کو زبردست کوفت میں مبتلا Power Crises کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت امتحانات میں تیاری کر رہے طلبہ Students Examination کو بھی بجلی کی ابتر صورتحال سے سخت مشکلات درپیش ہیں،جبکہ بیماروں کو بھی ٹھٹھرتی سردی کے ان ایام میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔