اردو

urdu

ETV Bharat / city

پانپور: اراضی مافیاؤں کے خلاف کارروائی - پانپور ای ٹی وی بھارت خبر

تحصیلدار پانپوراشتیاق محی الدین کا کہنا ہے کہ اراضی مافیا پبتراگ پانپور کے علاقوں میں سرکاری زمینوں اورآبی ذخائر سے غیر قانونی طریقے سے مٹی نکال کر فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراضی مافیاوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اراضی مافیاوں کے خلاف کاروائی
اراضی مافیاوں کے خلاف کاروائی

By

Published : Aug 18, 2021, 12:49 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں تحصیل انتظامیہ پانپور کی جانب سے آج اراضی مافیاؤں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ در اصل اراضی مافیوں کی جانب سے آبی ذخائر اور سرکاری زمینوں سے غیر قانونی طریقے سے مٹی نکالی گئی تھی۔ لیکن ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے تحصیلدار کی جانب سے مٹی کو ہٹا کر ان زمینوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔

اراضی مافیاوں کے خلاف کاروائی

تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس پانپور کو بار ہا یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پانپور کے مختلف علاقوں میں آبی ذخائر اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طریقے سے مٹی کی بھرائی کر کے زمین کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں غیر معمولی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ اس پر روک لگانے کے لیے تحصیلدار پانپور کی سربراہی میں آج ایک مہم چلاٸی گئی جس کے تحت اس غیر قانونی کام پر مکمل طور پابندی عاٸد کی گئی ہے۔

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ اراضی مافیاؤں کی جانب سے پبتراگ پانپور کے علاقہ میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طریقے سے مٹی بھری گئی تھی۔ تاہم اب اسے مشینوں کے ذریعے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ ان ذخائر اور سرکاری زمینات کو سرکاری کاموں میں استعمال کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:زرعی زمین پر ناجاٸز تعمیرات کے خلاف کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم

انہوں نے کہا زمین مالکان کے ساتھ ساتھ اراضی مافیاوں کے خلاف لینڈ ریوینیو ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا اس غیرقانونی کام میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details