اردو

urdu

ETV Bharat / city

PAGD Meeting In srinagar: پی اے جی ڈی کی میٹنگ 26 فروری کو سرینگر میں طلب

جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی بھاری پیمانے پر پھیر بدل اور نئے سات حلقوں کے قیام پر پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن نے 26 فروری کو سرینگر میں ایک اہم میٹنگ طلب کی PAGD to meet in Srinagar ہے۔

pagd-to-meet-in-srinagar-on-feb-26
پی اے جی ڈی کی میٹنگ 26 فروری کو سرینگر میں طلب

By

Published : Feb 17, 2022, 5:26 PM IST

جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی بھاری پیمانے پر پھیر بدل اور نئے سات حلقوں کے قیام پر پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن نے 26 فروری کو اپنی اکائیوں کی میٹنگ سرینگر میں طلب PAGD Meeting In srinagar کی ہے۔

یہ میٹنگ سرینگر میں نیشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے PAGD Meeting in Farooq Abdullah Residence گئی۔ میٹنگ میں پی اے جی ڈی کے چیئرمین فاروق عبداللہ سمیت پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے اسٹیٹ سیکرٹری محمد یوسف تاریگامی اور عوامی نیشنل کانفرنس کے صدر مظفر شاہ شرکت کریں گے۔


پی اے جی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں حد بندی کمیشن کے حالیہ مسودہ رپورٹ پر تبادلۂ خیال کیا جائے PAGD on J&K Delimitation Draft Report گا اور اس رپورٹ کو قانونی طور پر نمٹنے کے لیے لائحۂ عمل پر گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:PAGD Meeting In Jammu: پی اے جی ڈی کی اہم میٹنگ 13فروری کو جموں میں طلب


ہم آپ کو بتادیں کہ حدبندی کمیشن نے حالیہ دنوں اپنا مسودہ رپورٹ پانچ ایسوسی ایٹ ممبران کو پیش کیا ہے۔ اس رپورٹ میں بھاری پیمانے پر جموں و کشمیر کے اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کا پھیر بدل کیا گیا ہے۔

اس مسودہ رپورٹ کو جموں و کشمیر میں بی جے پی کے بغیر دیگر تمام سیاسی اور عوامی حلقوں نے مسترد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details