پی اے جی ڈی کے ترجمان یوسف تاریگامی کی طرف سے ایک بیان میں کہا کہ ایک بزرگ خاتون کو طلب کرنا توہین آمیز قدم ہے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ 'سیاسی حریفوں کی آواز کو بند کرنے کے ایسے ہتھکنڈے کا استعمال ختم کیا جانا چاہیے۔
پی ای جی ڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقات ایجنسیوں کا استعمال کرکے اختلاف رائے کی آواز کو دبانا ناقابل قبول ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے اقدامات اختلاف رائے رکھنے والے لوگوں کو دبانے اور مرکزی سرکار کی طرف سے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر آئینی فیصلوں کی واپسی کے مطالبات کرنے والے لوگوں کو دبانے کی کوشش ہے۔