اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرپورہ ہلاکتوں کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہئے: پی اے جی ڈی - جموں و کشمیر کی اہم خبر

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے سرینگر کے حیدرپورہ میں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک کیے گئے عام شہریوں کے تعلق سے میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں محمد یوسف تاریگامی کے علاوہ حسنین مسعودی نے شرکت کی۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردینی چاہئے، تاکہ وہ ان کی آخری رسومات اپنے طور پر انجام دے سکیں۔

حیدرپورہ ہلاکتوں کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہئے
حیدرپورہ ہلاکتوں کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہئے

By

Published : Nov 18, 2021, 8:40 PM IST

سرینگر کے حیدرپورہ میں منگل کو ہوئے تصادم میں تین شہریوں کو ہلاک کیا گیا، جس کے پیس نظر پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے سرینگر میں میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ جمعرات کو 12 بجے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ جو پی اے جی ڈی کے چئیرمین بھی ہیں انہیں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں محمد یوسف تاریگامی کے علاوہ حسنین مسعودی نے شرکت کی۔

حیدرپورہ ہلاکتوں کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہئے

اس میٹنگ میں پی ڈی کی صدر محبوبہ مفتی شامل نہیں ہوسکیں، کیونکہ پولیس نے انہیں ان کی رہائش گاہ پر ہی نظر بند رکھا۔ میٹنگ کے اختتام پر پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ مجسٹریل انکوائری ان کو منظور نہیں، بلکہ حکومت کو جوڈیشل تحقیقات کرانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردینی چاہئے، تاکہ وہ ان کی آخری رسومات اپنے طور پر انجام دے سکیں۔

واضح رہے کہ حیدرپورہ میں منگل کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک کیے گئے تین شہریوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 'سیکورٹی فورسز نے الطاف احمد بٹ، ڈاکٹر مدثر گل اور رامبن کے عامر ماگرے کو ہلاک کیا ہے'۔

تاہم پولیس کے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے منگل کو ہی سرینگر میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حیدرپورہ تصادم میں ایک بیرونی عسکریت پسند حیدر ہلاک کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدثر گل اور عامر ماگرے عسکریت پسندوں کے اعانت کار تھے جبکہ الطاف احمد بٹ کراس فائرنگ میں مارے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details